Monday January 20, 2025

کیا آپ کے دانت بھی ایسے ہیں، ان کے درمیان فاصلہ ہونے کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ جانیں دانتوں میں چھپے راز

اللہ نے انسان کی شکل میں‌ سب سے خوبصورت مخلوق بنائی ہے جس میں اس قدر پچیدہ سسٹم نصب کیا گیا ہے جو کہ اب تک کسی بھی چیز ‌میں ‌دریافت نہیں ‌ہو سکا۔ خوبصورتی کے کئی معیار ہے لیکن پوری دنیا میں ‌پر کشش چہرہ وہ سمجھا جاتا ہے جس کے اوپر کے دانتوں‌ میں ‌خلا ہو اور خاص کر خواتین تو جان بوجھ کر دانتوں ‌میں ‌اس طرح کا کا فاصلہ بناتی ہے تا کہ اس کی مسکراہٹ ‌زیادہ پر کشش نظر آئے۔ بعض لوگوں کی یہ سوچ ہوتی ہے کہ دانتوں کے درمیان موجود یہ گیپ خوش قسمتی کی علامت ہوتا ہے۔

جن افراد کے دانتوں میں فاصلہ ہوتا ہے وہ ہر معاملے میں خوش نصیب ہوتے ہیں۔ لیکن اکثر افراد اس گیپ سے اتنے نالا ہوتے ہیں کہ مہنگے مہنگے ٹریٹمنٹ کروا کے اس گیپ کو ختم کردیتے ہیں۔ ان افراد کا ماننا ہوتا ہے کہ اس گیپ کے باعث وہ بالکل بھی اچھے نہیں لگتے اور یہ فاصلہ ان کی خوبصورتی میں خلل ڈالتا ہے.دانتوں کے درمیان موجود فاصلے کے پیچھے آخر رازکیا ہے؟آج ہم آپ کو اس حوالے سے چند اہم معلومات بتائیں گے، جن کو جان کے آپ بھی حیران رہ جائیں گے.
٭ ذہین
جن افراد کے دانتوں کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے وہ بہت ذہین ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد بہت تخلیقی بھی ہوتے ہیں. ایسے افراد کو ذہین ہونے کی وجہ سے آئین اسٹائین بھی کہا جاتا ہے.
٭باتونی
ایسے افراد کو باتیں کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے، یہ افراد ہر کسی سے باتیں کرنےشروع ہوجاتے ہیں، چاہے وہ کوئی اجنبی ہو یا پھر ان کے دوست ہی کیوں نہ ہوں.
٭پیسے والے ہوتے ہیں
کہا جاتا ہے کہ جن افراد کے دانتوں کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے ،وہ بہت پیسے والے ہوتے ہیں.ایسے افراد مالی طور پر بہت مستحکم ہوتے ہیں اور ان کو اپنے پیسے کس طرح استعمال کرنے ہیں، اس بات سے بھی یہ لوگ بخوبی واقف ہوتے ہیں.
٭کھانے کے شوقین
جن افراد کے دانتوں کےدرمیان فاصلہ ہوتا ہے وہ لوگ کھانے کے بھی شوقین ہوتے ہیں. ایسے افراد کچھ بھی کھا لیتے ہیں‌اور کھانے میں‌نقص نہیں ‌نکالتے اور اگر کھانا ان کی اپنی پسند کا ہو تب تو بنانے والے کو مسئلہ ہو جاتا ہے کیونکہ پھر یہ سار کھا جاتے ہیں‌. یہ افراد انتہائی خوش قسمت تصور کئے جاتے ہیں‌زندگی کا کوئی بھی موڑ ہو اس میں کامیاب رہتے ہیں‌۔

FOLLOW US