تین بیٹیاں اور 2 بیٹے، بیک وقت 5بچوں کو جنم


مردان (نیوز ڈیسک ) شادی اور پھر اولاد کی پیدائش کا دن تمام والدین کے لیے یاد گار ہوتا ہے لیکن اگر اللہ تعالیٰ کسی کو ایک ساتھ جڑواں بچے اور بچیاں عطا فرمائے تو اہل خانہ کی خوشی مزید بڑھ جاتی ہے۔ایسا ہی واقعہ مردان میں پیش آیا جہاں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے سی ایم ایچ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ، پیدا ہونے والے بچوں میں تین لڑکیاں جبکہ دو لڑکے شامل ہیں۔ہسپتال انتظامیہ نے بچوں کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام بچے صحت یاب ہیں۔ بچوں کے والد ناصر خان نے کہا کہ بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ ناصر خان کے گھر پہلے بھی جوڑا بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔بچوں کی پیدائش کے بعد اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور خاندان

کے لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کرکے مبارکباد پیش کرتے رہے۔یاد رہے اس سے قبل سرگودھا میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش کا یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔جہاں سرگودھا کے ایک نجی ہسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں 6 جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے۔ سرگودھا کے نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہ جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل تھے۔ ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ خوش نصیب والدین کے ہاں 7 سال بعد پہلی اولاد ہوئی ہے۔ اس سےقبل گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی ۔بیس سالہ شاتاب بی بی کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں دولڑکے جبکہ ایک لڑکی شامل ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق خاتون اور اس کے تینوں بچے خیریت سے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
افسوسناک خبر، ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy