پاکستان میں ملنے والی عام سی جڑی بوٹی ایلوویرا کے ایسے جادوئی فوائد جنہیں جان کر آپ کو سونا بھی سستا لگے گا

   
   

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) کیا آپ جانتے ہیں کہ ایلوویرا کا عرق، پانی یا گودا دنیا کی محفوظ ترین غذاؤں میں سے ہے، جس میں وٹامن سی اور کئی دوسرے معدنیات پائے جاتے ہیں جس طرح ناریل کا پانی جگر، آنتوں اور پیٹ کے لیے مفید ہے۔ اسی طرح ایلوویرا کے بھی بے شمار فوائد ہیں جسمانی توانائی کے علاوہ یہ جلد کی شادابی اور رعنائی میں بھی اہم کردار ادا

کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رواں برس اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن لندن میں ہونے والی تحقیق کے محقق کہتے ہیں کہ ایلوویرا کا جوس غذائیت کا مرقع ہے۔ اس کا پانی کولیسٹرول کو گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ نہ صرف وزن گھٹاتا ہے بلکہ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر کرتا اور مدافعتی نظام کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ ایلوویرا میں کئی وٹامنز پائے جاتے ہیں مثلاً وٹامن اے، سی ، ای ، بی ون، بی ٹو، بی سکس اور فولک ایسڈ ۔ اس کے علاوہ بی 12بھی موجود ہوتا ہے۔ عام طور پر ہم اسے غذائی اہمیت نہیں دیتے۔ ذہنی امراض کے ماہرین اسے دماغی اور اعصابی نظام کے لیے بہترین قرار دیتے ہیں۔ ان وٹامنز کے ساتھ ساتھ کچھ معدنیات بھی پائے جاتے ہیں۔ ان میں کیلشیم، میگنیشیم، زنک، کروسیم، سلینم، سوڈیم، آئرن اور پوٹاشیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امائنو ایسڈز اورفینی ایسڈز بھی شامل ہیں۔ یہ تمام اجزا مل کر نظام ہاضمہ بھی بہتر بناتے ہیں اور جسم کو بھی تقویت دیتے ہیں۔ کئی ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ ایلوویرا بہت سے جسمانی امراض کے لیے حیرت انگیز خصوصیات رکھتا ہے۔ دنیا بھر میں لوگ اسے نظام ہاضمہ کے لیے بہترین تصور کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ قوت مدافعت، فاسد مادوں کے اخراج، جوڑوں کے درد، جلدی امراض، جلد کی شادابی اور رعنائی کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں۔ اس طرح اسے بھر پور غذائی پیک قرار دیتے ہیں۔ اپھارے ، گیس اور سن برن کے علاوہ چنبل کے لیے بھی موزوں پودا ہے۔ اس کا جوس پانچ ہزار سال قبل مصر میں استعمال کیا جاتا تھا۔ اس میں غذائیت کے لحاظ سے دو سو متحرک اجزا پائے جاتے ہیں جن سے فیض اٹھانا اور صحت مند طرز زندگی اپنانا بہت ضروری ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
پیٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونیکا امکان
انٹربینک میں روپے کی بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری
ڈالر، پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
لبرٹی چوک لاہور میں اگر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ہے تو پھر کسی جماعت کو اجازت نہیں ہوگی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں300 رو پے سے کم ہونے کےامکانات بڑھ گئے
ملک میں سردی کی لہر داخل ہونے کو تیار، خوب بارشیں اور برف باری ہونے کا امکان
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
اسمگلرز و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر 50 روپے سے زائد سستا


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
پاک بھارت ٹاکرا: پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، 171 پر 7 وکٹیں گرگئیں
ورلڈ کپ، بھارت کیخلاف پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی
پاک بھارت ورلڈکپ ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ؟
جنوبی افریقا نے سری لنکا کو جیت کیلئے ورلڈکپ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا
بابر اعظم بھارت میں ورلڈکپ کا میچ جیتنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
سعود شکیل کی کمال ذہانت نے پاکستان کو ایک بال پر 11 رنز سکور کرنے میں مدد دی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy