Sunday January 19, 2025

دودھ کی جگہ جان لیوا کیمیکل کی فروخت دھڑلے سے جاری، اب تک کتنے شہری اس سے موت کے منہ میں چلے گئے ؟دل دہلا دینے والی تفصیلات

را ئے ونڈ ( ویب ڈیسک) رائے ونڈ میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت ،دودھ پینے سے شہری موذی امراض کا شکا ر ہو نے لگے ۔ضلعی انتظا میہ خا مو ش تما شا ئی ،شہریوں نے فوڈ اتھارٹی سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطا بق رائے ونڈ میں دودھ، دہی فروخت کر نے والے مضر صحت ،کیمیکل ملے دودھ ،دہی کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ڈیریز پر ناقص دودہ اور گھی کے نام پر لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جارہا ہے شہر کے پوش علاقوں بھٹی چوک ،ریلوئے کالونی ،سندر روڈ ،

مانگا روڈ ،ریلوئے روڈ پر قائم ملک شاپ پر مضر صحت دودھ کی آڑ میںموت بانٹی جارہی ہے نا قص اور غیر معیا ری دودھ دہی استعما ل کرنے سے خواتین ،بچے ،بزرگ مختلف موذی امراض کا شکا ر ہو رہے ہیں جن میں ہیپا ٹائٹس ،معدے ،دل اور پیٹ کا مختلف بیما ریا ں شامل ہیں دودھ دہی فروخت کرنے والوں نے دودھ کو گاڑ ھا بنا نے کے لئے خطرنا ک کیمیکل ،پا ئو ڈر کا سہا را لے کر سادہ لوع عوام کی جانوں سے کھیلنا معمول بنا لیا ہے خالص دودھ کے نا م پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر غیر معیا ری اور مضر صحت دودھ دیدہ دلیری کے سا تھ فروخت کیا جا رہا ہے ۔گلی محلوں اور گھروں میں دودھ سپلا ئی کرنے والے گوالے اپنے گھروں میں ہی دودھ تیا ر کر کے شہر کے مختلف ہوٹلوں ،کنٹین اور دودھ دہی والی شا پس پر فروخت کر رہے ہیں ۔سما جی اورشہری حلقوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ رائے ونڈ میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت ،دودھ پینے سے شہری موذی امراض کا شکا ر ہو نے لگے ۔ضلعی انتظا میہ خا مو ش تما شا ئی ،شہریوں نے فوڈ اتھارٹی سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطا بق رائے ونڈ میں دودھ، دہی فروخت کر نے والے مضر صحت ،کیمیکل ملے دودھ ،دہی کی فروخت عروج پر پہنچ گئی

FOLLOW US