ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور زنک سلفیٹ کا مرکب کورونا کے علاج کیلئے مثبت ثابت ہوسکتا ہے ، نئی تحقیق


نیویارک :ماہرین نے کہاہے کہ ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو غذائی سپلیمنٹ زنک سلفیٹ کے ساتھ ملانے سے زیادہ موثر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے علاج کیلئے دنیا بھر سے متعدد تحقیقات سامنے آرہی ہیں، ان تحقیقات میں ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے کووڈ-19کے خلاف مثبت نتائج بھی سامنے آئے تھے۔

حال ہی میں محققین کی جانب سے ایک مطالعہ کیا گیا ہے جس کے مطابق ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو غذائی سپلیمنٹ زنک سلفیٹ کے ساتھ ملانے سے زیادہ موثر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے این وائی یو گراس مین اسکول آف میڈیسن کی جانب سے حال ہی میں ایک مطالعہ کیا گیا ہے جسے میڈیکل پریپرینٹ سائٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ اس مطالعے میں 900 کے قریب کووڈ-19 کے مریضوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں سے نصف کو ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور اینٹی بائیوٹک ایزیتھرومائسن کے ساتھ زنک سلفیٹ دیا گیا تھا۔دوسری جانب باقی نصف مریضوں کو صرف ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور ایزیتھرومائسن دی گئی تھی۔محققین نے مطالعے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تینوں دوائوں کا مرکب لینے والوں میں ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے ڈیڑھ گنا زیادہ امکانات ہوتے ہیں اور ان کی موت کے امکانات بھی 44 فیصد کم تھے۔ اس حوالے سے سینئر محقق اور متعدی امراض کے ماہر جوزف رحیمیان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں مرکب کا موازنہ کرنے والا پہلا مطالعہ ہے۔جوزف رحیمیان نے متنبہ کیا کہ فوائد کو بلا شبہ ثابت کرنے کے لیے ایک کنٹرول تجربہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy