صحت یاب ہونے والا کوئی بھی مریض دوسری بار کورونا سے متاثر نہیں ہو سکتا، ماہرین نے حوصلہ کن خبر سنا دی


سیول : کرونا کو شکست دینے والے شخص میں دوبارہ مہلک وائرس کی تشخیص ٹیسٹنگ کی خرابی کا نتیجہ تھی، صحت یاب ہونے والا کوئی بھی مریض دوسری بار کورونا سے متاثر نہیں ہو سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والا کوئی بھی مریض دوسری بار متاثر نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں کوریا، چین، جاپان اور اٹلی میں مہلک وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں میں دوبارہ مہلک وائرس کی تشخیص کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا اور اب انہوں نے بتایا ہے کہ صحت مند افراد میں دوسری بار مہلک وائرس کی تشخیص ٹیسٹنگ کی خرابی کا نتیجہ ہے۔ماہرین کے مطابق دوبارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ مریضوں کے جسم میں مہلک وائرس کے غیر مؤثر ٹکڑے ہیں جن کی کچھ دنوں،

ہفتوں اور مکمل صحتیابی کے بعد تشخیص ہوتی ہے اور یہ روایتی ٹیسٹ میں پکڑ میں نہیں آتے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی تشخیص کیلئے کیا جانے والا پی سی آر ٹیسٹ مریض کے جسم میں موجود فعال وائرس اور وائرس کے تباہ شدہ ٹکڑوں میں تفریق نہیں کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں 200 سے زائد مریضوں میں کورونا کی دوبارہ تشخیص ہوئی تھی جس پر طبی حکام نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب دنیا بھر میں ایک ہی دن میں کورونا کے 82ہزار نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ ساڑھے 3 ہزار اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں 35لاکھ 66ہزار295 افراد متاثر اور 2لاکھ 48ہزار286 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 11لاکھ54ہزار57 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 212 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔روس میں مزید ساڑھے 10 ہزار ، برطانیہ میں 4 ہزار 300سے زائد نئے مریض سامنے آ گئے، برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی، فرانس، جرمنی، ایران، بلجیئم، نیدرلینڈز اور سوئٹزرلینڈ میں نئے مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy