کورونا کے علاج کیلئے جڑی بوٹیوں سے بنی دوائی نے دھوم مچادی،جانتے ہیں کس پودے سے کشید شدہ دوا کو وائرس کے علاج کیلئے کارآمد قرار دیا جانے لگا؟


مڈغاسکر( آن لائن )افریقی ممالک میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے جڑی بوٹیوں سے بنی دوائی کے چرچے ، خطے میں علاج کے حوالے سے دھوم مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق افریقی ممالک میں آرٹیمیسیانامی پودے سے کشید شدہ دوا کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے کارآمد قرار دیا جا رہا ہے۔ ہر بل ٹانک کو مڈغاسکر کے صدر نے بھی کورونا کیلئے ممکنہ علاج قرار دے دیا ہے۔ جبکہ کانگو کے صدر نے یہ ہر بل دوا مڈغاسکر سے برآمد کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ تاہم عالمی دارہ صحت کی جانب سے اب تک تک اس دوا کو کورونا

کیلئے کارآمد قرار نہیں دیا، اور نہ ہی اس دواسے مریض کی حالت بہتر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لوگ خود کار ادویات کے استعمال سے پرہیز کریں۔عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کی بھی وضاحت کی۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انسان سورج کی شعاعوں اور 25 فیصد سے زیادہ درجہ حرارت میں باہر نکلنے سے وائرس سے نہیں بچ سکتا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ آپ کو وائرس لگ سکتا ہے چاہے آپ کتنی ہی دھوپ اور گرمی میں نکلیں، ایسے ممالک جہاں زیادہ تر موسم گرم رہتا ہے وہاں سے بھی کووڈ-19 کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے لوگوں کو ہدایت کی کہ اگر آپ واقعی کورونا وائرس سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو بار بار ہاتھ دھونے ہوں گے ، منہ، ناک اور آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے بھی گریز کرنا ہو گا۔ دوسری جانب عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب، وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy