طبی ماہرین نے کورونا وائرس کی ایک مخصوص علامت بتا دی


لاہور: نزلہ، زکام یا بخار کا ہونا کرونا وائرس کی علامت نہیں ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے اگر کسی شخص کو بخار اور زکام کیساتھ سانس لینے میں غیر معمولی دشواری کا سامنا ہے، تو یہ وائرس کی علامت ہے جس کے بعد طبی ماہرین سے رابطہ یا خود کو قرنطینہ کر لینا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لوگ شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ اس صورتحال میں ہسپتالوں میں صورتحال بگڑتی جا رہی ہے اور مریضوں کے رش میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ہر وہ شخص جسے نزلہ، زکام، بخار یا کھانسی کی شکایت ہے، تو اس شک میں مبتلا ہے کہ کہیں اسے کرونا وائرس تو نہیں ہوگیا، اور پھر فوری ہسپتال کا رخ کر رہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں طبی ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بڑی تعداد میں ہسپتالوں کا رخ کرنا بہت خطرناک ہے۔

اگر کوئی شخص تندرست بھی ہے، تو وہ ہسپتال کا رخ کر کے، جہاں پہلے سے کئی لوگ موجود ہوں گے اور ممکنہ طور پر کوئی وائرس سے متاثرہ شخص بھی وہاں موجود ہو، اس باعث ایک تندرست شخص بھی وائرس کا شکار ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لازمی نہیں کہ نزلہ، زکام، بخار یا کھانسی کی شکایت کرونا وائرس کی علامت ہی ہو۔ کرونا وائرس کی اصل علامت یہ ہے کہ جب کسی شخص کو نزلہ، زکام، بخار یا کھانسی کیساتھ سانس لینے میں غیر معمولی دشواری ہو رہی ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں یا تو ہسپتال کا رخ کرنا چاہیئے، یا خود کو قرنطینہ کر لینا چاہیئے۔ لیکن یہاں یہ بات بھی یاد رکھی جائے کہ جو لوگ سانس کی بیماری میں مبتلا ہیں، وہ اپنی اس بیماری کو کرونا وائرس کی علامت مت سمجھیں۔ وہ شخص جسے سانس کی بیماری نہیں ہے، اسے بخار، زکار کیساتھ سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہو رہی ہو تو ایسے شخص کو محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب کرونا وائرس کی علامات والے افراد کو بروفین کا استعمال نہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مریضوں کو بخار اور سوزش کے خاتمے کی دوا ’’بروفین‘‘ دینے کی صورت میں ان کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
افسوسناک خبر، ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy