پانچ وقت کی نمازی اور حافظه قرآن جو ایک طوائف بھی تھی

   
   

کچھ دن پہلے ایک خاتون سے دوپہر کو ملاقات ہوئی جو جسم فروش تھیں رات کو چونکہ وہ روزی کمانے میں مصروف ہوتی ہیں اس وجہ سے دن میں ملاقات کرنی پڑی ویسے بھی ایک مسلمان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی کی روزی کمانے کے وقت اس کو مشکل میں ڈالے، انہوں نے بہت عزت کے ساتھ ڈرائنگ روم میں بٹھایا ، خاطر مدارت کی ، ان کا حال پوچھنےکے بعد میں نے سوال کیا کہ آپ اس بے لذت کام میں کیسے پھنس گئیں, ایک لمحے کیلئےان کے چہرے پر اداسی چھلکی پھر مسکرا کر بولیں کہ عشق ہوگیا تھا ,

اور محبت میں اندھی ہوکر گھر سے بھاگ نکلی کچھ دن محبوب نے چار دیواری میں میری چادر اتار کر دل و جان سے محبت کی اور اس کے بعد نہ سر ڈھانپنے کو دیوار رہی نہ چادر رہی جب واپسی کا سفر کرنے کا سوچا تو خیال آیا کہ بھاگنے کا فیصلہ تو میرا تھا اب اگر گھر گئی تو جو تھوڑی بہت والدین کی عزت بچی ہے وہ بھی لوگ تارتار کر دیں گے رہنے کو ایک جگہ ٹھکانا ملا جہاں مجھ جیسی لڑکیاں تھیں اور بس پھر جسم ہی روزی روٹی کا سبب بن گیا ،، سوال کیا کہ والدین تو معاف کر ہی دیتے ہیں ان کا نرم دل ہوتا ہے تو ایک بار چلی جاتیں تو مسکرا کر بولی معاف تو اللہ بھی کر دیتا ہے لیکن لوگ معاف نہیں کرتے عورت کا منہ کالا ہو جائے تو پھر یہ دنیا والے کبھی گورا ہونے نہیں دیتے ، مرتے دم تک کالا ہی رہتا ہے، سوال کیا کہ چلیں بھیک مانگ لیتیں کم سے کم جسم فروشی سے تو اچھا کام ہے تو بولیں یہ سب کتابی باتیں ہیں کوئی کسی بھکارن کو کرائے کا کمرہ بھی نہیں دیتا جھونپڑی میں بھی نہیں رکھتا عزت بیچ کر کم سے کم عزت سے تو رہ لیتی ہوں, اپنا گھر ہے اپنا بستر ہے اس دنیا میں اسی کی عزت ہے جس کے پاس پیسا ہے یہ دنیا تو منافق لوگوں سے بھری پڑی ہے جو نیکی کا درس دیتے ہیں اور اندر سے شیطان ہیں

، ‎کسی کو کہیں کہ طوائف سے شادی کرے گا تو وہیں بولتی بند ہو جائے گی، سوال کیا کہ محبت کیا ہے تو کچھ لمحے خاموش رہنے کے بعد بولیں کہ محبت بھی ایک دھندہ ہے۔ مرد اپنی رقم انویسٹ کرتا ہے اور پھر محبوبہ کے جسم سے کھیل کر سود سمیت واپس لیتا ہے اب وہ عورت اپنے محبوب کے رحم و کرم پر ہوتی ہے مرضی ہے شادی کرلے اور مرضی ہے چھوڑ دے جو لوگ سچ میں محبت کرتے ہیں وہ نکاح کا راستہ اختیار کرتے ہیں ، سوال کیا کہ گناہ کرتے ہوئے تکلیف نہیں ہوتی تو بولیں کہ جب انسان گندگی کے ڈھیر میں رہنے لگ جائے۔ تو پھر اسے بدبو کا احساس نہیں ہوتا بلکہ خوشبو اس کیلئے زہر بن جاتی ہے بس اپنا بھی معاملہ ایسے ہی ہے سوال کیا کہ نوکری کرلیتی کہیں شادی کرلیتی تو بھی تو گناہ سے بچ سکتیں تھی تو بولی کہ جب لوگوں کو یہ معلوم ہو جائے کہ لڑکی اکیلی ہے اس کا کوئی نہیں تو بھیڑیئے بن جاتے ہیں شادی شدہ مرد ہو یا کنوارہ سب ہی ایک صف میں کھڑے ہوجاتے ہیں یہ دنیا اکیلی عورت کو جینے نہیں دیتی لیکن درس جتنے مرضی کروا لو ایسے ایسے نیکیوں کے درس دیں گے لیکن شکل مومنوں والی اور کرتوت کافروں والے کرتے ہیں، پھر بولیں شادی کون کرے گا آج کل لوگ ایک دوسرے کا جھوٹا پانی نہیں پیتے آپ شادی کی بات کرتے ہیں اب تو قبر تک یہ گناہ ساتھ ہی رہے گا ، پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں حافظه قرآن ہوں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ رکھا ہے۔اس کی مرضی ہے جہنم میں ڈالے یا جنت میں ڈالے، خودکشی بھی حرام ہے جسم فروشی بھی حرام ہے مرنے کی ہمت نہیں تھی تو اس لئے یہ کام کر رہی ہوں دلوں کا حال تو وہ ہی جانتا ہے نیازی صاحب ،، دنیا والے تو بس پھٹے کپڑے اور چست کپڑے دیکھ کر مزے لیتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے کوئی استغفار پڑھ پڑھ کر دیکھ رہا ہوتا ہے اور کوئی چسکے لے لے کر دیکھ رہا ہوتا ہے ،، انٹرویو کافی لمبا ہو سکتا تھا لیکن ایک چاہنے والے کی کال آگئی تو انہیں جانا پڑا اور جاتے جاتے کہہ گئیں کہ اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
موجودہ قومی ٹیم اور 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت، کیا ٹرافی بھی پاکستان آئیگی؟
چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9درخواستوں پر کل فیصلہ سنایاجائے گا
بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں
شیخ رشید، فرح حبیب، عثمان ڈار کے مسنگ پرسن ہونے پر خاموشی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
محمد بن سلمان نے بچے کی خواہش پر اپنی مہنگی مرسڈیز تحفے میں دیدی
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
نواز شریف کے استقبال میں زیادہ بندے لانے والوں کیلئے دو ’ہونڈا 125‘ کا اعلان
ماہرہ خان کی آج شادی؟ خبریں گردش کرنے لگیں
پاکستانی روپے نے بہترین کارکردگی میں دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
پیٹرول کی قیمت میں ناکافی کمی، نگران حکومت نےغریب عوام کی بجائے اصل میں کس کو نوازا؟


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
موجودہ قومی ٹیم اور 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت، کیا ٹرافی بھی پاکستان آئیگی؟
بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں
پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچر ی بنانے کے بعد محمد رضوان کا بیان
بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود فین سے پاکستانی جھنڈا چھین لیا گیا
نیپالی بیٹر نے ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو تاقیامت ٹوٹ نہیں سکتا
نیپال نے ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy