Wednesday November 6, 2024

زینب کی قبر پر غیر انسانی مخلوق کی موجودگی کا انکشاف ۔۔ وہ مخلوق قبر پر کیا حیران کن کام کرتی ہے ؟ قبر کے محافظ شریف بابا کا چونکا دینے والا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زینب کی قبر کے گرد شہد کی مکھیوں کی اٹھکیلیاں، قبر کے گرد چکر لگاتی ہیں، قبرکی دیکھ بھال کیلئے مقرر بزرگ کی بات نے سوشل میڈیا صارفین کی آنکھیں بھگو دیں، تفصیلات کے مطابق قصور میں جنسی درندگی کے بعد قتل کی جانیوالی ننھی زینب سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ زینب کی قبر کے گرد شہد کی مکھیاں کافی تعداد میں موجود رہتی ہیں مگرقبر پر حاضری دینے والوں کو کچھ نہیں کہتیں،

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک صارف کی تحریر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زینب کی قبر پر پڑے پھولوں پر شہد کی مکھیاں اٹھکیلیاں کرتی رہتی ہیں ،سوشل میڈیا صارف نے اپنی تحریر میں بتایا ہے کہ جب وہ زینب کی قبر پر حاضری کیلئے گیا تو وہاں اس نے شہد کی مکھیوں کو اٹھکیلیاں کرتے دیکھا مگر ان شہد کی مکھیوں نے اسے کچھ نہیں کہا ۔ سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ جب وہ زینب کی قبر پر موجود تھا تو اسے زینب کی انٹرنیٹ پر جاری تصویر یاد آگئی جس میں وہ گلابی جیکٹ پہنے ہوئے تھی اور اب اس کی قبر پر پڑے گلاب کے پھول ، زینب کا گلابی رنگ سے گہرا تعلق تھا۔ زینب کی قبر پر حاضری کے دوران ایک بزرگ جو زینب کی قبر کی دیکھ بھال کیلئے متعین ہیں وہاں آگئے اور انہوں نے زینب کی قبر پر پانی کا چھڑکائو شروع کر دیا ۔ یہ منظر دیکھ کر جب میں نے ان بزرگ جن کا نام بابا شریف تھا سے پوچھا کہ آپ جانتے ہیں یہ قبر کس کی ہے ؟جس پر بابا شریف نے پنجاب میں جواب دیا کہ ”آہو پتر، اپنی جینب دی”۔سوشل میڈیا صارف کی یہ تحریر سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہو رہی ہے جس کے پڑھنے والے ننھی زینب کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ یقیناََ زینب اور قصور کی دیگر بچیوں کا قتل ہمارے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

FOLLOW US