یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، عوام کو خوشخبری سنادی گئی


لاہور(نیوز ڈیسک) ملک میں یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 9.98 ڈالر فی بیرل کم ہوگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا خوشگوار اثر پاکستان پر بھی پڑے گا۔ ذرائع وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔گزشتہ ماہ کی نسبت 9.98 ڈالر فی بیرل کم ہو گئی ہیں۔ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 58.17 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے اسی طرح کروٹ آئل ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 52.59 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ گزشتہ ماہ عالمی منڈی برنٹ آئل میں خام تیل کی قیمت 68.15 ڈالر تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کی آئل مارکیٹ میں بھی یکم فروری سے تیل کی قیمتوں

میں کمی کا امکان ہے۔واضح رہے حکومت نے یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، نو ٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ مزید برآں تحریک انصاف حکومت نے ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ حکومت نے ایک سال میں پٹرولیم منصوعات کی قیمت میں 23 روپے 02 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد پٹرول 90 روپے97 پیسے سے بڑھ کر113روپے99 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔ 2019ء کے دوران پٹرول کی قیمت میں 23 روپے 2 پیسے اضافہ ہوا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، پاک فوج کا جوان شہید
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ

سپورٹس
حیران کن خبر: پی ایس ایل میں حصہ لینے والا وہ کھلاڑی جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی تحفہ بھجوا دیا
عمر اکمل کا کیریئر تباہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی اصل وجہ سامنے آگئی
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy