امریکا ایران کشیدگی نے ایک ہی دن میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ تباہ کر دی، کھربوں روپے کا نقصان


کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس کی 42ہزار کی نفسیاتی حد گرگئی اور انڈیکس 1027.06پوائنٹس کی کمی سی41296.24پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ 90.52فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 68ارب21کروڑ47لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔

اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن نسبت کی17.42فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کوٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ایران امریکہ کشیدگی کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کادباؤ رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 41206پوائنٹس کی نچلی سطح پر جاپہنچا بعد میں 90پوائنٹس کی ریکوری آئی لیکن مارکیٹ مندی کی گرداب سے نہ نکل سکی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1027.06پوائنٹس کی کمی سی41296.24پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 465.66پوائنٹس کی کمی سے 19009.10پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 628.48پوائنٹس کی کمی سی29145.52پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر359کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ325میں کمی اور6میں استحکام رہا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میںایک کھرب 68ارب21کروڑ47لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر 78کھرب 47ارب 16کروڑ86لاکھ روپے ہوگیا پیرکو 26کروڑ66لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت 5کروڑ62لاکھ شیئرز کم ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے بہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت39.95ہزارروپے کے اضافے سے بڑھ کر839روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص 9.99روپے کے اضافے سی399.99روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ اور یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب165روپے اور150روپے کی کمی ہوئی جس سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 7255روپے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت7650روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سی کے الیکٹرک، یونٹی فوڈز، بینک آف پنجاب ،ٹی آر جی پاک،،فوجی فوڈز،آزگارڈ نائن،اینگرو پولیمر،پاک الیکٹران ،پی ایس او اورمیپل لیف کے شیئرز نمایاں رہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، پاک فوج کا جوان شہید
آج کی بڑی بریکنگ نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے واہگہ بارڈر کیس کا فیصلہ سنا دیا
پاکستان کا فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے رعد 2میزائل کا کامیاب تجربہ
پولیو مہم کے دوران زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز : دہشتگردوں کا ایک اور کاری وار.پاکستان کے اہم ترین شہر میں بم دھماکہ۔۔۔ بڑے جانی نقصان کی اطلاعات
بریکنگ نیوز! پاکستان کے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارتی فوج کا سرحد کے مختلف سیکٹرز پر حملہ

سپورٹس
حیران کن خبر: پی ایس ایل میں حصہ لینے والا وہ کھلاڑی جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی تحفہ بھجوا دیا
عمر اکمل کا کیریئر تباہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی اصل وجہ سامنے آگئی
بریکنگ نیوز: بھارت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ خبر آگئی
پی ایس ایل کے انعقاد سے قبل بڑی بریکنگ نیوز: آپ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے.مشہور ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانیوالا کھلاڑی پابندی کا شکار ہو گیا
سرپرائز : پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد کس شخص کی وجہ سے ممکن ہوا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
پی ایس ایل 5کیلئے پنجابی میں کمنٹری کروانے کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy