قومی خزانہ ڈالروں سے بھر دیا گیا۔۔۔!!! طویل عرصے بعد پاکستان کے ذر مبادلہ میں ریکارڈ اضافہ ، پاکستانیوں کے لیے زبردست خوشخبری


کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستانی معاشی استحکام کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن، زرمبالہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا، ایک ہفتے کے دوران ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر میں 44 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا، کل ذخائر 15 ارب 51 کروڑ ڈالرز جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 8 ارب 35 کروڑ ڈالرز کی بلند
ترین سطح تک جا پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان معاشی استحکام کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی پالیسیاں بالآخر نتائج دینا شروع ہو گئی ہیں۔ گزشتہ برس پاکستان پر دیوالیہ ہو جانے کے بادل منڈلا رہے تھے

تاہم اب گزشتہ چند ماہ سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر اور مرکزی بینک کے ذخائر میں بھی زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 44 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 51 کروڑ ڈالرز کی تاریخی اور بلند ترین سطح پر جا پہنچے ہیں۔ جبکہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 35 کروڑ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 16 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان کو آئی ایم ایف سے بھی قسط ملنے کا امکان ہے جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا۔جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بیرونی ادائیگیوں کو توازن برقرار رکھنے کیلئے روان مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 2 ارب ڈالرز سے زائد کا قرضہ بھی حاصل کیا ہے۔ یہ قرضہ مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے باعث پاکستان کی کرنسی مارکیٹ ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مسلسل اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق
بلوچستان میں دھماکہ، پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے

سپورٹس
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب
اسے کہتے ہیں ہمدردی۔!!! ٹینس کی دنیا کی نامور کھلاڑی ’’ماریا شراپووا‘‘ نے اپنی سب سے قیمتی چیز پاکستان کیلئے قربان کردی
ڈبلیو ڈبلیو ای کا مشہور ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا
خوش آمدید۔!!! قومی کرکٹر وہاب ریاض کے ہاں خوشیوں کا سماں۔۔۔ مٹھائیاں تقسیم، مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا
شاہد آفریدی کو ہمارے ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں انہیں اپنی اوقات میں رہنا چاہیے، اپنے ملک کی خاطر بندوق اٹھانے والا پہلا شخص ہوں گا، ہربھجن سنگھ شدید مشتعل
آئی پی ایل کروانے کی خاطر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی قربانی معروف آسٹریلوی کرکٹر نے بڑی پیش گوئی کردی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy