Saturday January 18, 2025

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں300 رو پے سے کم ہونے کےامکانات بڑھ گئے

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 300 روپے سے کم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ۔آئندہ ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔عالمی مارکیٹ اور ایکسچنج ریٹ میں فرق کے باعث عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔عالمی اور گلف مارکیٹس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔ آئندہ ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 20 اور 30 روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ گلف مارکیٹس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 ڈالر فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کے دام 12 ڈالر فی بیرل تک گر گئے، گلف مارکیٹس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 87 ڈالر فی بیرل پر آگئیں۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 84 ڈالر فی بیرل کی سطح پر دستیاب ہیں ۔ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ 20 روز میں ڈالر کی قدر میں 30 روپے تک کمی آئی ہے ۔ موجودہ ریٹس کے مطابق پیٹرول پر کمی 30 روپے سے زائد کی بنتی ہے ۔ موجودہ ریٹس کے حساب سے ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اوگرا ورکنگ 14 اکتوبر کو تیار ہوگی قیمتوں پر وزارت خزانہ حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم 15 اکتوبر کوکریں گے۔

FOLLOW US