Sunday January 19, 2025

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری بڑی کمی

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے کے آغاز پر انٹر بینک میں ایک روپے 5 پیسے سستا ہو کر ڈالر 280 روپے 60 پیسے پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 1.8 فیصد اضافے سے 282.68 پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس 154 پوائنٹس اضافے کے بعد 47 ہزار 876 پر آگیا جو گزشتہ روز 47 ہزار 721 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

FOLLOW US