Sunday January 19, 2025

ڈالر سستا ہونے کے اثرات، معروف آٹو کمپنی کا گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا اعلان

لاہور : ڈالر سستا ہونے کے اثرات، معروف آٹو کمپنی کا گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا اعلان، کیا موٹرز روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پاکستان میں حالیہ کچھ عرصے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کرنے والی پہلی آٹو کمپنی بن گئی۔ کیا موٹرز پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 1 لاکھ روپے سے 5 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی سب سے بڑی وجہ پاکستان روپے کی قدر میں بہتری ہے۔ آٹو سیکٹر سے وابستہ ماہرین کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پاکستانی روپے کی بدترین تنزلی کی وجہ سے ملک کی تمام ہی آٹو کمپنیاں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر چکیں۔

FOLLOW US