Thursday April 25, 2024

پٹرول کے بعد ایل این جی کے حوالے سے بری خبر ۔ اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا ؟جان کر آپ بھی سر پکڑ لینگے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرول کے بعد ایل این جی کے حوالے سے بری خبر ۔۔۔ اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا ؟۔۔جان کر آپ بھی سر پکڑ لینگے ۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.17 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے،

جس سے سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.16 ڈالر فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.763 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر مارچ میں ایل این جی کی قیمت 9.59 ڈالر فی یونٹ تھی، جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر مارچ میں ایل این جی کی قیمت 9.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔یادرہے کہ گزشتہ ماہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی تھی، سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.02 ڈالر کمی کی گئی، جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.04 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔

FOLLOW US