روٹی اب30روپےکی ملنے لگی۔۔۔صوبائی دارالحکومت میں عوام بے یارومددگار،شہرکےتمام تندوربند

       

کوئٹہ(ویب ڈیسک) ملک بھر میں مہنگائی کا اثر کوئٹہ میں بھی دکھائی دینے لگا ہے ، کوئٹہ کے نان بائیوں نے روٹی کی قیمت بڑھانے کے لیے ہڑتال کرتے ہوئے شہر کے تمام تندور بند کردیے ہیں ۔ دو روز سے جاری ہڑتال کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ نان بائیوں کے اتحاد کے سربراہ رضا محمد خلجی کے مطابق ہڑتال ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے رویے اور روٹی کی نئی قیمت مقرر نہ کرنے کے خلاف کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا

کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے کی بجائے تیس روپے کی جائے ۔ نان بائیوں کا مطالبہ ہے کہ آٹے کی قیمت ملک بھر میں اس وقت عروج پر ہے ۔ ایسے میں ہم کسی بھی صورت 320 گرام کی روٹی بیس روپے میں نہیں دے سکتے ۔ ان کا مزید کہناتھاکہ اس سے قبل ہم دو سوگرام کی روٹی 20 روپے میں فراہم کررہے تھے ۔ جس کی وجہ سے ہمیں نقصان ہورہاتھا ۔ آٹا ہر آنے والے دن کے ساتھ مہنگا ہورہاہے ۔ انتظامیہ نے جب پچھلے بار سرکاری نرخ مقرر کیا تھا تب آٹے کی سو کلو بوری کی قیمت 4600 روپے تھی ، اب قیمت 7000 تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنا پڑرہاہے جس کی وجہ سے ہمیں روٹی میں کوئی بچت نہیں آرہی ہے ۔ واضح رہے کہ 2500 سے زائد تندور ہیں جن کے بند ہونے سے مقامی شہریوں کے علاوہ ہوٹلوں اور ہاسٹلوں میں مقیم باقی شہروں اور صوبوں سے آنے والے مزدور اور طلبہ پریشان ہیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج اور بھارتی فوج کی شدید جھڑپ
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2 خواتین سمیت 3 زخمی ، ایک شہری شہید
تشویش ناک خبر، کوئٹہ میں دھماکہ، کئی پولیس اہلکار نشانہ بن گئے
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ۔۔پاک فوج کا منہ توڑ جواب،فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنادیا
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز: دشمنوں کا کاری وار ۔ پاک فوج کے 15 جوان شہید ، پورا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا

سپورٹس
ایک اور پاکستانی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا وطن واپس بھیجنے کافیصلہ کر لیا گیا
شاہد آفریدی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر وطن واپس آ گئے
مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم نیا چیف سلیکٹر کون ہو گا؟مضبوط امیدوار سامنے آگیا
آئی سی سی کے نئے چئیرمین کے انتخاب کے بعد پاک بھارت سیریز کے انعقاد کا امکان پیدا ہوگیا
قومی ٹیم کے کپتان نئی مشکل میں پڑ گئے۔۔۔۔حامیزہ مختارنے بابر اعظم کیخلاف مقدمے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
بابراعظم پر لاہور کی رہائشی لڑکی کا 10سال تک جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کا الزام ایکشن نہ لیا گیا تو پی سی بی کے دفتر کے باہر خود سوزی کرلوں گی:حامزہ مختار

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy