ماہ مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں !جانتے ہیںکے ایس ای100انڈیکس کتنے پوائنٹس تک گھٹ گیا ؟


کراچی (این این آئی )ماہ مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس800پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 34ہزار کی نفسیاتی حد سے گر گیا اور33ہزار پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 70ارب روپے بھی ڈوب گئے جبکہ51.67فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے4دن مندی کی زد میں رہی اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 920.06پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ 1دن کی تیزی سے انڈیکس نے صرف76.11پوائنٹس ہی ریکور کئے اس طرح مارکیٹ میں مجموعی طور

پر مندی کے اثرات غالب رہے ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مندی کی وجہ چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے ردعمل میں خطے کی مارکیٹوں پراثر انداز ہونیوالی مندی ہے جبکہ خطے کی اسٹاک مارکیٹوں کی خراب صورتحال کے پیش نظر منافع کی خاطر فروخت کے غیر معمولی دبائوکی وجہ بھی مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بن رہی ہے ۔ماہرین کے مطابق کورونا کی وجہ سے معاشی بندش کے نتیجے میں مارکیٹ میں فی الوقت بہتری کے آثار نہیں جس کی وجہ سے آئندہ دنوں میں مارکیٹ مزید گراوٹ کا شکار ہو سکتی ہے ۔‎



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy