ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوگئی


کراچی : ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوگئی، گزشتہ ماہ اپریل کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنی کی قدر میں مجموعی طور پر 6.53 روپے کی کمی ہوئی ۔ گزشتہ ماہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں کمی ہوئی۔ 6.53روپے کی کمی سےایک ماہ میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 166.70 سے گھٹ کر 160.17 روپے ہوگئی۔ڈالرکی قدر گھٹنے سے دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر1.50روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.50روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت 159روپے سے بڑھ کر160.50روپے ہو گئی اسی طرح زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں7روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسکے بعد یورو کی قیمت خرید168روپے سے بڑھ کر172روپے اور قیمت فروخت 170روپے سے بڑھ کر174روپے ہو گئی جبکہ4روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 191روپے سے بڑھ کر195روپے اور قیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر197روپے ہو گئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں1روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy