خام تیل کے تازہ نرخوں کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 19 روپے ہوگئی


لاہور : خام تیل کے تازہ نرخوں کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 19 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ کا شکار خام تیل 20 ڈالرز فی بیرل کی کم ترین سطح تک آگیا، پاکستان کو 4 سے 5 ارب ڈالرز کا فائدہ ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات کے باعث امریکا میں خام تیل کے نرخ 18 سال کی کم ترین سطح پر آگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 6.58 ڈالر (24.4 فیصد ) گر کر 20.37 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔ جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 3.85 ڈالر (13.4 فیصد ) کمی کے ساتھ 24.88 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتیں مزید گریں گی۔ سعودی حکومت تیاری کر رہی ہے کہ تیل کی قیمتیں فی بیرل 20 ڈالر سے بھی نیچے آجائیں اور عین ممکن ہے کہ خام تیل کی فی بئیرل قیمت 12ڈالر ہو جائے۔

بتایا گیا ہے کہ اس وقت خام تیل کی فی بیرل قیمت 20 ڈالر ہے، ایک بیرل میں 159 لیٹر ہوتے ہیں، یوں اگر ایک بیرل خام تیل سے 159 لیٹر پیٹرول نکالا جائے تو اس کی قیمت 19 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔ اگر پاکستانی حکومت 20 ڈالر بی بیرل کے حساب سے خام تیل کی خریداری کرے تو ٹیکسز اور دیگر اخراجات شامل کر کے پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 50 سے 60 روپے کی سطح پر آ سکتی ہے۔ اس صورتحال میں وزیراعظم عمران خان نے بھی کچھ روز قبل پٹرول کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ لی تھی اور عندیہ دیا تھا کہ ملک میں جلد پٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت خام تیل کی خریداری کیلئے ہیجنگ فارمولا یعنی ایک فکس قیمت پر طویل عرصے کیلئے تیل کی خریداری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس فارمولے کے تحت ملک میں ناصرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیتوں میں کمی ہوگی، بلکہ اس باعث مہنگائی کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
افسوسناک خبر، ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy