سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی ریکارڈ کمی


کراچی: سونے کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے۔گزشتہ کچھ عرصے میں سونے کی قیمت میں اس قدر اضافہ یا کمی دیکھنے میں نہیںآ ئی تھی۔تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 3500 روپے فی تولہ کی کمی آئی ہے جو کہ حالیہ دور میں حیران کن اور سب سے زیادہ کمی بتائی جا رہی ہے۔نئی قیمتوں کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 94500 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 74267 روپے ہو گی ۔ عمران خان کو اقتدار میں آئے ہوئے تقریباََ 18 مہینے سے زیادہ کا وقت گزرچکا ہے۔ جب سے پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ، مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میںآ یا ہے۔سونے کی قیمتوں نے بھی آسمان کی بلندیوں کو چھوا ہے جس کے بعد سونہ خریدنا عام عوام کے بس کی بات نہیں۔اس بڑھتی ہوئی قیمت نے کئی لوگوں کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اب اپنی بیٹیوں کی شادیوں میں اپنی خواہش کے مطابق سونہ نہیں دے پاتے۔

لیکن بڑھتی ہوئی قیمت کے بعد اب ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد عوام کو ریلیف ملے گا۔سونے کی قیمت میں 3500 روپے فی تولہ کی کمی آئی ہے ۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی اس کے اثرات آنے شروع ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین قیمتوں کے مطابق خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 94 ہزار 500روپے ہو گی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 72 ہزار267 روپے ہو گی۔ عالمی منڈی میں کسی بھی چیز کی قیمت کم ہوتی ہے تو پاکستا ن کی مارکیٹ میں اس کے بہت سنگین اثرات آتے ہیں۔پٹرول ہو یا سونہ، عالمی منڈی کے ریٹس کے مطابق قیمتیں زیاد ہ کم ہوتی رہتی ہیں۔اس بار بھی یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمت کم ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں 3500 روپے کی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 94 ہزار 500روپے ہو گی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 72 ہزار267 روپے ہو گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
کرونا وائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی
عوام نے احتیاط نہ کی تو خدشہ ہے پاکستان میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار ہو جائے گی ، وزیراعظم عمران خان
پاکستان بڑی تباہی کے دہانے پر۔۔۔ کورونا وائرس کیا کیا تباہی مچانے والا ہے؟ اقوام متحدہ نے خوفناک پیشنگوئی کر دی
پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865تک جا پہنچی جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
اس سال حج نہیں ہوگا۔۔!! سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کر دیا
پاکستان میں کوروناوائرس کا ایک اور مریض دم توڑگیا

سپورٹس
افسوسناک خبر، ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
کورونا کا پھیلائوحکومتی سازش یا پھر۔ باکسر عامر خان کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا
غیر ذمے دارانہ رویے کی انتہاء، لاک ڈاؤن کے باوجود کرکٹر احمد شہزاد اہلِ خانہ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کرنے پہنچ گئے
تمام تنازعہ کا خاتمہ۔۔ پی ایس ایل 5کے چمپئن سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا
کورونا وائرس کیخلاف جنگ، وسیم اکرم اور عماد وسیم کا عمران خان کی جانب سے قائم فنڈ میں 10,10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
شرجیل خان کو قومی ٹیم میں واپس لائے جانے کی باتیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فیصلہ سنا دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy