Sunday January 19, 2025

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج زائچہ اچھی پوزیشن کو ظاہر کر رہا ہے۔ اب اپنے مقصد کے قریب ہو رہے ہیں۔ ان دنوں مالی حوالے سے صورت حال دن بدن مضبوط بھی ہوتی جا رہی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
نوکری میں بہتری کی امید ہے جس مقصد کے پیچھے میں وہ جلد آپ کے پاس ہوگا۔ بس اپنا غصہ کم کریں۔ اس کی وجہ سے ماضی میں نقصان ہوا ہے اور اب بھی خطرہ ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ بیمار میں وہ صرف صدقہ دیں اور پرہیزکریں دوائیوں سے دور رہیں البتہ گھر میں کوئی بڑی تبدیلی کا اشارہ بھی مل رہا ہے۔ ذہنی طور پر تیار رہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج آپ کے لئے اچھی خبر تو ہے مگر اپنے اندر کے انسان کو بدلنے کی ضرورت بھی ہے۔ ماضی کی غلطیاں ٹھیک کریں۔ معافی مانگیں اور آئندہ کے لئے صاف راستے پر چلیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
بوجھل پن ذہن پر رہے گا اور وہم آئیں گے جیسے کچھ ہو نہ جائے۔ بس حسب توفیق صدقہ دے دیں اور گھر میں ذکر الٰہی کی محفل کروائیں ورنہ یاحیٰ یا قیوم کا ورد کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج گھریلو کشیدگی کم ہو سکے گی اور آپ کو اپنے لئے ایک اچھی خبر بھی مل سکے گی اور اولاد کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ لینے کی پوزیشن میں ہوں گے وہ بھی خوبصورت سا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج اچھا دن ہے۔ کسی حوالے سے کوئی اچھی خبر آپ تک آ رہی ہے۔ امید ہے کہ آپ کو کوئی بڑا مالی فائدہ بھی حاصل ہو اور ایک رکا ہوا کام بھی ہو جائے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن کی وجہ سے آپ مشکل میں ہیں۔ پھر بھی ان کے قریب رہنا چاہتے ہیں۔ خود کو ان سے دور کریں۔ ممکن ہے آج کوئی پیشکش ملے اس پر غور کرنا ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کیوں پریشان میں اپنے سارے معاملات اپنے اللہ کے سپرد کریں اور خود ذکر الٰہی خاص طور پر یاحیٰ یا قیوم کثرت سے کریں۔ صورت حال ہی بدل جائے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن لوگوں نے خود تبدیلی کرتی ہے وہ انتظا کریں۔ جو چیز پردہ غیب سے آپ کو ملے وہ ہی آپ کے لئے بہترین ہے اور امید ہے کہ وہ وقت جلد آنے والا بھی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ماضی میں جو ہو چکا ہے اس کو لے کر کیوں پریشان ہیں۔ اب آگے کی سوچیں اور آگے بڑھنے کے لئے ایک بڑا فیصلہ ضروری ہے۔ ہو سکے تو استخارے سے مدد لیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مالی معاملات تیزی سے بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ آپ پریشانی سے نکل کر اب سکون میں آ جائیں گے اور تیزی سے کسی بڑی تبدیلی کے بارے میں بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔

Source: DailyPakistan

FOLLOW US