برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صورتحال تو مسلسل بہتری ظاہر کر رہی ہے اور اگر کوئی رکاوٹ یا پریشانی آ رہی ہے تو ذاتی کسی غلطی کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ اس لئے توبہ کریں اور فوری اپنی اصلاح بھی۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
مالی طور پر بہتری کی طرف تو جا رہا ستارہ مگر آپ کی سمت ٹھیک نہیں ہے۔ اس لئے اس کو پہلے درست کریں پھر آپ کو فائدہ ملنا بھی شروع ہو جائے گا آج حکمت سے چلیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کے راستے ان شاءاللہ بڑے خوبصورت انداز سے صاف ہو رہے ہیں اب ان سے فائدہ اٹھالیں اور جو محنت کی طرف آ جائیں اس وقت کام کو آپ کی اشد ضرورت ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ماضی کی باتوں کو لے کر بیٹھے رہے تو مسئلہ ہو جائے گا اس وقت تو آپ کو اپنے روز گار اور گھر والوں کے لئے نئے انداز سے چلنے کی ضرورت ہے آپ کے لئے آگے کافی کچھ پڑا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ان دنوں آپ کو ان لوگوں سے چاہے وہ کتنے بھی قریب کیوں نہ ہوں دور ہونے کا مشورہ ہے۔ جو آپ کے لئے اندرون خانہ مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ آپ کو آج زبردست وارننگ ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو روحانی طور پر مضبوط ہونے کی اشد ضرورت ہے آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں اس سے پہلے 101 مرتبہ بسم اللہ پڑھ لیں۔ پھر جب کام شروع کریں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اپنے خواب جو آجکل آ رہے ہیں وہ کسی کے سامنے باین نہ کریں اور روحانی طور پر خود کو مضبوط کرنے کے لئے نماز کو مت چھوڑیں اور توکل تو بے حد ہونی چاہئے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج وہ لوگ ساتھ چھوڑ سکتے ہیں جو شراکت داری کر رہے تھے یا کسی جگہ نیا رشتہ طے ہو رہا تھا البتہ مالی معاملات میں ان شاءاللہ بہتری کے امکانات روشن ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کی پرانی ایک کوشش آپ کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے اور رکاوٹ ایسے دور ہو گی کہ آپ کی عقل دنگ رہ جائے گی۔ آج ہونے والا خطرہ خودبخود ختم ہو جائے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کے لئے اچھا دن ہے مگر عملی قدم کم اٹھاتے ہیں اور سوچتے زیادہ ہیں اس وقت تو آگے بڑھنے کے مواقع مل رہے ہیں آپ ہیں کہ ان سے فائدہ ہی نہیں اٹھا رہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
بگڑی بات اور بگڑ سکتی ہے اگر اپنے غصے کو قابو میں نہ رکھا تو آج کسی نہ کسی جگہ مسئلہ تو جو تنگ کر رہا ہے صبح ہی صدقہ دے دیں تاکہ دن خیریت سے گزر جائے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو جس بات کا خطرہ تھا وہ کم ہو گیا ہے مگر ابھی صورتحال پوری طرح سنبھل نہیں سکی۔ اس لئے ابھی سکون سے چلیں اور اللہ پاک سے سچے دل سے توبہ بھی ضرور کریں۔
Source: DailyPakistan