Sunday January 19, 2025

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن افراد نے اب نیا کام شروع کرنا ہے۔ وہ اللہ کا نام لے کر کر سکتے ہیں۔ یہ وقت اچھا ہے۔ موجودہ جگہ اب زیادہ راس نہیں ہے۔ اس میں تبدیلی بہتر ہوسکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن لوگوں کے حق پر کسی نے ڈاکہ ڈالا ہوا ہے۔ اب امید ہے کہ ان کو واپس ان کا حق مل جائے گا اور غیر ضروری لوگ بھی ان شاءاللہ زندگی سے دور ہونا شروع ہو جائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج ایک بڑی رکاوٹ دور ہو گی اور کچھ اضافی رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔ نامعلوم شخص بھی مدد کے لئے تیار ہوگا اور آپ جس بھی الجھن میں تھے اس سے نکل جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج مالی لحاظ سے اچھا دن ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ کے لئے قرض وغیرہ لینے اور دینے کے حوالے سے بھی اچھی خبر آ سکتی ہے جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ تیاری کر لیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کچھ اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان اور بلاک رقم کی واپسی، بندش وغیرہ سے نجات اور اولاد کے لئے جو راستے بند محسوس ہو رہے تھے، وہ بھی کھل جائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
تیزی سے بحکم اللہ بہتری کے خانے میں داخل ہو رہے ہیں اور اس اچھے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے آپ خود کو ذہنی طور پر تیار کرلیں۔ آج ہی اندازہ ہو جانے کی امید ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کا راستہ مناسب ہے۔ اس کو ابھی فی الحال بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ پردہ غیب سے کوئی پیشکش آئے تو پھر قبول کر لیں۔ آج صحت پر توجہ درکار ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کیوں کسی بھی غیر کے مسئلے میں آنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ کے لئے ان معاملات سے دور رہنا بہتر ہے۔ ابھی ویسے ہی سب کو آپ نے اپنا دشمن بنا لیا کچھ خیال کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ سے امید لگائیں جو پوری بھی ہو کسی غیر سے امید لگائیں گے تو منہ کے بل گریں گے۔ اس وقت آپ بلاوجہ کی ٹینشن کا شکار ہو رہے ہیں جو کہ خرابی صحت ہو گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں آپ کا ایک خراب سلسلہ ٹھیک ہو رہا ہے اور جلد ہی آپ خوشی کی خبر سن لیں گے۔ خاص طور پر اللہ نے چاہا تو روزگار میں جاری ٹینشن ختم ہو جائے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ پچھلے کافی دنوں سے بیماری کی وجہ سے پریشان ہیں۔ وہ ایک نظر کی وجہ سے تھی۔ اب ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہیں اور بھی مسئلے اب حل ہو سکتے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کیوں کسی بھی بات کو اپنے دماغ پر سوار کئے ہوئے ہیں۔ ان دنوں بلاوجہ کا غصہ نہ کریں اور اپنی سوچوں سے باہر آئیں۔ زیادہ مصروف رہیں گے تو بہتر ہی رہے گا۔

Source: DailyPakistan

FOLLOW US