Sunday January 19, 2025

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو مسلسل تین یوم تک اپنی نظر اتارنے کی اشد ضرورت ہے آپ واضح انداز سے بدنظری کا شکار ہیں اور اب صورة قلم کی آخری دو آیات بھی صبح و شام پڑھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اپنے لئے آج کچھ اچھی خبر اور بہتری ملنے کا امکان ہے جس بھی طرف امید لگا رکھی تھی وہ پوری ہو سکے گی۔ آج اولاد کے حوالے سے شاید کچھ اہم معاملات سامنے آئے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خانگی امور میں جو دشواریوں کا سلسلہ جاری تھا اب وہ تعلق ٹوٹنے سے ختم کے قریب ہے۔ اس لئے فوری طور پر خود کو پس پردہ کر لیں۔ اگر آپ نے غصہ کیا تو بہت کچھ خراب ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بندش کیوں محسوس کر رہے ہیں حالانکہ ایسا کوئی سلسلہ نہیں ہے۔ آپ کی ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے وقتی رکاوٹ ہے توبہ کریں گے تو معاملات خودبخود ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ نے اس وقت کوئی بڑا فیصلہ نہیں لینا اچھی طرح سوچ سمجھ کر چند دنوں تک بات کو ٹال دیں گے تو بہتر رہے گا۔ ممکن ہے کہ جلد بازی میں اٹھایا گیا قدم بڑا مسئلہ پیدا کر دے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ خاموش کیوں نہیں رہتے زبان بندی بے حد ضروری ہے آپ کے لئے ان دنوں کسی سے تعلقات خراب کرنا بھی غلط ہوگا۔ اپنا زیادہ وقت روز گار میں لگائیں تو آپ کے لئے زیادہ بہتر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
برداشت کی عادت ڈالیں، غصہ کم کریں آگے آنے والے دنوں میں تو آپ کو نہایت سنبھل کر چلنا ہے اور فیصلے کرنے ہیں۔ آج ایک پرانی بات آپ کے سامنے آنے کا امکان ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان نہ ہوں ان شاءاللہ آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہو گی اور جو ہے بھی وہ ختم ہونے والی ہے آج کچھ رقم ملنے کا امکان بھی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ اپنے لئے کوئی فیصلہ نہیں لے پا رہے اگر وہ استخارے سے مدد لے لیں تو زیادہ بہت ہے لیکن موجودہ حالات میں کوئی تبدیلی آنے کا واضح امکان بھی محسوس ہو رہا ہے خیال کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے لئے آسان راستہ ملے گا آج کسی خاص مقصد کے قریب ہوں گے اور جن لوگوں نے تنگ کیا ہوا ہے اس سلسلے میں اب آپ کی اپنی باری بڑی جلدی آنے والی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ آج بھی بدنظری کی کیفیت میں ہیں اس وقت سورة قلم کی آخری دو آیات کو صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک مارنے کی اشد ضرورت ہے اور صدقہ بھی لازمی دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو آج ایک اچھی خبر ملے گی جس مشکل میں ھتے ان شاءاللہ اس سے بھی نجات حاصل ہو گی اور گھر میں بھی اب کوئی بات یا وراثت کا مسئلہ حل ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

Source: DailyPakistan

FOLLOW US