Sunday January 19, 2025

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
توبہ کا دروازہ تو ہر وقت کھلا ہی رہتا ہے آپ کو اس کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جب بلا وجہ کی رکاوٹیں اور پریشانیاں آ رہی ہوں تو آپ کی اپنی غلطی ہی ہے جو تنگ کر رہی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
روزگار کے حوالے سے اب صورتحال میں بڑی واضع تبدیلی آ رہی ہے آپ کو اس پر گہری نگاہ رکھنی ہے اور جو موقع ملے اس سے فائدہ بھی اٹھانا ہے اہم دن ہے آج۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
نماز کی طرف آئیں اور فضول کاموں میں جس کا آپ سے ویسے بھی کوئی تعلق نہیں ہے دور رہیں اس وقت آپ جس مشکلات میں ہیں آپ کی توجہ سے ہی ختم ہوں گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے لئے اب حالات بدلنے جا رہے ہیں کوئی نیا سلسلہ کسی وقت بھی سامنے آ سکتا ہے اور اس سے قسمت بھی بدل سکتی ہے آج کا دن روز گار کے حوالے سے اہم ہو سکتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
گھر والوں پر توجہ دیں ان کو آپ کی سخت ضرورت ہے اور صبح کے وقت سورة رحمان اور صورة بقرہ کی تلاوت اونچی آواز میں لگا دیا کریں تاکہ نحوست کا خاتمہ ہو سکے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے لئے اب معاملات مختلف ہو رہے ہیں بہتری کے ساتھ ساتھ محنت کی طرف بھی مسلسل کوشش کرنی ہے اور جو لوگ موقع سے فائدہ اٹھا لیں گے بس وہی لوگ کامیاب ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک اہم مسئلہ اب ان شاءاللہ حل ہونے کے قریب ہے پراپرٹی وغیرہ کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر ہے۔ وراثت کے امور میں بھی اب پیش رفت ہو رہی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ پانچ وقت کی نماز پڑھیں اور یا حی یا قیوم کا ورد کریں زیادہ سے زیادہ با وضو رہیں۔ ان شاءاللہ جو نحوست تنگ کر رہی تھی وہ اب اسی سے ختم ہو جائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
توبہ اور سیدھا راستہ آپ کی مشکلات کا واحد حل ہے۔ ذہن صاف رکھیں اور موبائل کا استعمال صرف ضرورت کے تحت ہی کریں فضول حرکتیں نہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کیا سمجھ کر زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنے سامنے خاص مقصد تو رکھیں اس وقت لگتا ہے جیسے وقت کو ضائع کر رہے ہیں اور یہ آپ کی زندگی کی بہت بڑی غلطی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اس شخص سے دور رہیں جو خانگی امور میں کشیدگی کا سبب بن رہا ہے آپ بھی تو باز نہیں آتے شرارتیں کرنے سے اور آج وارننگ ہے کہ ایسی غلطی ہرگز نہ کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
لوگوں نے تو تماشا دکھنا ہے آپ کیوں ان کو ایسا موقع دے رہے ہیں آپ کو چاہئے کہ تمام راز اوپن ہونے سے بچائیں اور ماضی کی غلطیوں سے دور ہی رہیں۔

Source: DailyPakistan

FOLLOW US