کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کو اس وقت صوبہ سندھ میں دھڑے بندیوں اور گروپنگ کا سامنا ہے ۔ تنظیمی عہدیوں کےلئے جھگڑوں اور اختلافات کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے ۔ ایسا ہی گزشتہ روز کراچی میں تحریک انصاف کے اجلاس کے دوران ہوا ۔پاکستان تحریک انصاف کراچی کا چیئرمین عمران خان کی آمد کی تیاریوں جائزہ لینے کے
لیے منعقد کیا گیا۔ اجلاس تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیابدنظمی کے باعث انتظامات کا جائزہ لیا گیا نہ کوئی فیصلہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہناہے کہ تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کی جانب سے گذشتہ روز طلب کیے گئے اجلاس میں سب سے پہلے چئیرمین کی اس ہدایت پر غور شروع ہواکہ عمران خان کی کراچی آمد کے موقع پر ان کی دوہزاردس سے پہلےپارٹی سے وابستہ کارکنوں سے کرائی جائے اجلاس میں فہرست بنائی جانےلگی تو اجلاس کی صدارت کرنے والے فردوس شمیم نقوی نے اس عرصے کے دوران کراچی کے پارٹی صدر کا نام فہرست میں دیکھ کر سخت اعتراض کیااس پر اجلاس میں موجود افراد نے کہاکہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق ان تمام افراد کو بلایا جائے جس پر فردوس شمیم نقوی نے سخت ریمارکس دئیے پارٹی کے مذکورہ سابق رہنما کو وہ کسی قیمت پر آنے نہیں دینگے اس پر وہان موجود رہنماؤں نے کہاکہ عمران خان تو مزکورہ رہنما سے علیحدگی میں ملاقاتیں کررہے ہیں اور آپ اعتراض کررہے ہیں اس جواب پر فردوس شمیم نقوی شدید برہم ہوگئے اور کہاکہ عمران اسماعیل اور اشرف قریشی بعض پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملکرلابنگ کررہے ہیں ان کا مقصد مجھے کراچی کی صدارت سے ہٹا نا ہے اجلاس میں شریک رہنماؤں نے کہاکہ چیئرمین کی ہدایت کے مطابق نام فہرست میں ڈالے جارہے ہیں آپ اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کرکے جس کا چاہے نام نکال دیں جس پر فردوس شمیم نقوی چراغ ہوگئے اجلاس میں شورشرابہ اور ہنگامہ آرائی ہوگئی جس کے بعد ایجنڈے پر غور کیے بغیر اجلاس ختم کرنا پڑا۔یادرہے کہ تحریک انصاف کراچی اور صوبہ سندھ کی تنظیمی صورتحال دگرگوں ہے پارٹی انتشار کا شکار ہے جس پر چیئرمین کو تشویش ہے صورت حال دن بہ دن خراب ہورہی ہے اور کارکن جمود کا شکار ہورہے ہیں ۔