Wednesday November 12, 2025

عامر خان نے آسٹریلوی باکسر کو ناک آئوٹ کردیا، راحیل شریف شاباش دینے رنگ میں پہنچ گئے، اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

جدہ (نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سعودی عرب میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑ تے ہوئے پہلی بار سپر باکسنگ لیگ کے بڑے مقابلے میں آسٹریلوی باکسربلی ڈب کو ناک آؤٹ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبداللہ سٹیڈیم میں عامر خان کا مقابلہ آسٹریلیا کے بلی ڈب کے ساتھ ہوا اور مقابلے میں پاکستانی نژاد باکسر نے چوتھے راؤنڈ میں حریف کو ناک آؤٹ کردیا۔میگا فائٹ سے قبل دونوں باکسرز آمنے سامنے آئے، عامر خان کی فائٹ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین کے علاوہ سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر فائٹ کے تینوں راؤنڈز میں آسٹریلوی باکسر پرحاوی رہے اور چوتھے راؤنڈ میں حریف باکسر بلی ڈب کو ناک

آؤٹ کردیا۔باکسر عامر خان نے فائٹ جیتنے کے بعد کہا کہ یہاں آکر خوشی ہوئی، جدہ میں دوبارہ آؤں گا۔انہوں نے سٹیڈیم میں موجود شائقین کا تھینک یو جدہ کہہ کر شکریہ ادا کیا۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فائٹ جیتنے کے بعد باکسر عامر خان کو گلے لگا کر مبارکبادی وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی فائٹ دیکھی۔سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے عامر خان کو گلے لگایا اور مبارکباد دی۔عامر خان کا مقابلہ بھارتی باکسر ویرت گویت سے ہونا تھا مگرکار حادثے میں ویرت گویت کے زخمی ہونے پر بلی ڈب سے انہیں مقابلہ کرنا پڑا۔عامر خان کا مقابلہ بھارتی باکسر ویرت گویت سے ہونا تھا مگرکار حادثے میں ویرت گویت کے زخمی ہونے پر بلی ڈِب سے انہیں مقابلہ کرنا پڑا۔