اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انگلینڈ جبکہ شاداب خان نے آسٹریلیا کو آئندہ ورلڈ چیمپئن قرار دیا ۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بڑی متوازن ہے اور اس کی پوری ٹیم پوری صلاحیتوں کی مالک ہے جبکہ شاداب خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم زیادہ مضبوط ہے اور وہ مضبوط اعصاب کی مالک ٹیم ہے کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔









