Wednesday November 12, 2025

تاریخ کوہلی اور ولیم سن کو دس سال بعد ایک بار پھر آمنے سامنے لے آئی 2009کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کیا ہو ا تھا ۔ اہم رپورٹ جاری

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) زیر نظر تصویر 2009میں انڈر 19 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے کپتانوں کین ولیم سن اور ویرات کوہلی کی ہےاس میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی او ر پھر فائنل میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر عالمی چیمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی اس تصویر کو دونوں کپتانوں کے اپنے قومی ٹیموں کی قیادت کرتے ہوئے دوبارہ آمنے سامنے آجانے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ کروڑوں بھارتی شائقین کرکٹ اس بات کی توقع کر رہے ہیں کہ ویرات کوہلی اس اہم معرکے میں ایک بار پھر کامیاب ہوں گے اور بھارت کو نہ صرف فائنل میں

پہنچائیں گے بلکہ کپ جیتنے میں بھی کامیابی حاصل کرلیں گے۔بھارتی ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں ہے جبکہ نیوزی لینڈ سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں سے سب سے کمزور ٹیم تصور کی جا رہی ہے۔ بھارتی ٹیم کا ٹاپ آرڈ بڑے ایونٹ میں رنز بنانے میں بھرپور حد تک کامیاب رہا ہے تاہم نیوزی لینڈ کی بد قسمتی یہ ہے کہ سوائے کپتان کیون ولیم سن کے کوئی بھی بلے باز تسلسل سے رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہو پا رہا۔ راس ٹیلر اور مارٹن گپٹن جیسے سینئر بلے باز بھی وکٹ پر تادیر ٹھہرنے میںکامیاب نہیں ہوئے۔ اسی طرح ٹام لیتھم، کولن منرو اور نکولس نے بھی اپنی بلے بازی سے شائقین کو مایوس کیا ۔ ایسے میں زیادہ تر بوجھ ولیم سن او ر نچلے نمبر پر آنے والے ٹام نیشام اور کالن گرینڈ ہوم پر پڑ رہا ہے۔ جن سے ہر میچ میں بڑی کارکردگی کی توقع کرنا حماقت ہوگی۔ تاہم کیویز بائولرز ٹرینٹ بولٹ، فرگوسن ، ہنری اور لیفٹ آرم سپنر سینٹنر اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے ہیں۔