کولمبو ، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کو چ ہاتورا سنگھے کو عہدہ سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کوچ چندریکا ہاتورا سنگھے کو ان کے عہدے سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا جا رہاہےاور ان کے متبادل کے طور پر پاکستان کے لئے خدمات سرانجام دینے والے کو چ مکی آرتھر کو عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ سری لنکن ٹیم نے ورلڈ کپ 2019میں انگلینڈ، افغانستان او ر ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز میں کامیابی حاصل کی تھی اور پاکستان کے خلاف اس کا میچ وائٹ واش ہو گیا تھا تاہم بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف میچز میں سری لنکن ٹیم کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔









