لندن (نیوزڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دے دیا ۔سرفراز الیون نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 315رنز بنائے ۔ تفصیلات کے مطابق لارڈز کرکٹ گراونڈ میں ہونے والے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا
فیصلہ کیا تو اوپنرز ایک مرتبہ پھر پراعتماد آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 23 کے مجموعی سکور پر فخر زمان صرف 13 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 180 کے مجموعی سکور پر گری جب بابراعظم 96 رنز بنا کر سیف الدین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔امام الحق 100سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔محمد حفیظ 27سکور بنا کر حسن میراز کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔حارث سہیل 6سکور بنا کر سومیا سرکار کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔کپتان سرفراز احمد 2سکور بنا کر ریٹائرہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ۔وہاب ریاض بھی 2رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔شاداب خان صرف ایک سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔عماد وسیم 26گیندوں پر 43سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔محمد عامر 8سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے 5،سیف الدین نے 3اور حسن میراز نے 1کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ قبل ازیں ٹاس جیت کر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے مارجن بہت بڑا ہے اس لئے کوشش کریں گے کہ بڑا سکور بنائیں ، میچ جیتیں اور اچھا اختتام کریں۔ بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ریکارڈ اچھا ہے ، پاکستان
اچھی ٹیم ہے، ان کیخلاف اچھا کھیلنا ہو گا۔ میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، حارث سہیل، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت مشرفی مرتضیٰ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، لٹن داس، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔









