لندن (نیوزڈیسک) افغانستان کا بنا کوئی میچ جیتے ہی ورلڈکپ کے سفر کا عبرت ناک اختتام، پاکستان کو کرکٹ سکھانے کی پیش کش کرنے والی افغان ٹیم اپنے آخری لیگ میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 23 رنز سے شکست کھا گئی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان اور ویسٹ انڈیز کا ورلڈکپ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ پاکستان کو کرکٹ سکھانے کی پیش کش
کرکے غرور کی انتہاء کرنے والے افغانستان کا ورلڈکپ مین عبرت ناک اختتام ہوا ہے۔ افغانستان کی ٹیم ورلڈکپ میں کوئی میچ نہ جیت پائی۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ کے دوران محظ 2 میچز میں فتح حاصل کر پائی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 313 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بلے باز شائے ہوپ نے 77 رنز کی اننگ کھیلی۔ جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 288 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے اکرام علی خیل نے 86 رنز کی اننگ کھیلی۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بریتھ ویٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔









