Wednesday November 12, 2025

میچ سے قبل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے کپتان کیا کرتے دکھائی دیے راشد لطیف نے ایک ایسی تصویر شئیر کر دی کہ پوری دنیا حیران رہ گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان کے نکتہ نگاہ سے ایک اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ذلت آمیز سے شکست سے دوچار کر دیا ، جس کے بعد پاکستان کے ورلڈ کپ سیمی فائنل رائونڈ تک پہنچنے کے امکانات ختم ہو گئے۔ سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے سوشل پر ایک تصویر شئیرکی ہے جس میں انگلش کپتان آئن مارگن اور نیوز ی لینڈ

کے کپتان کین ولیم سن کو بغل گیر ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔راشد لطیف نے ساتھ ہی لکھا”یہ تاریخ کا سب سے زیادہ قابل پیش گوئی ورلڈکپ ہے۔ انہوں نے ایک ملین ڈالر گیم کو بلین ڈالر بزنس میں بدل دیا ہے۔ 21 جون 2019ءکی تاریخ یاد رکھیں۔“یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 21 جون کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا جس میں حیران کن طور پر سری لنکا نے فتح حاصل کی تھی اور اس وجہ سے ناصرف انگلینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی کی راہ میں مشکلات پیش آئیں بلکہ دیگر ٹیموں کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات میں بھی واضح تبدیلی آ گئی