دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک) کھیلوں کے میدان سے آخر کار پاکستان کےلئے ایک اچھی خبر آگئی ہے۔ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے کر سنوکر ورلڈ کپ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے قطر میں منعقدہ سنوکر ورلڈکپ جیت لیا ہے۔ پاکستان نے ورلڈکپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی ہے۔منگل کے روز ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی سنوکر ٹیم نے بھارت کی ٹیم کو 1 کے
مقابلے میں 3 سیٹس سے شکست سے دوچار کیا۔پاکستان نے بھارت سے سنوکر کا عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز چھینا ہے۔ آخری مرتبہ بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔ تاہم اب پاکستان نے پچھلے ورلڈکپ کے فائنل میں اپنی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے بھارت کو ناصرف شکست سے دوچار کیا ہے، بلکہ عالمی ٹائٹل بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا۔










