کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت بنگلہ دیش کے خلاف اپنا میچ جان بوجھ کر ہار جائے گا۔اور اس کامقصد پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرنا ہو گا۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت اب تک چھ میچز کھیل چکا ہے اور وہ کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے۔باسط علی نے کہا کہ بھارت کے بقیہ میچز سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے ساتھ ہیں، سب نے دیکھ لیا کہ کوہلی الیون نے
افغانستان کے خلاف میچ کس طرح کھیلا۔جب ان سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی گئی تو انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم اس انداز میں کھیلے گی کہ لوگوں کو محسوس نہیں ہو گا کہ یہ ٹیم جان بوجھ کر میچ ہاری ہے۔









