مانچسٹر(آئی این پی)آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی کھلاڑیوں کی نارنجی رنگ کی جرسیوں کے استعمال پر بھارت میں ملک گیر تنازع کھڑا ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ 2019 کے سلسلے میں ہونے والے بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں بھارتی کھلاڑی نیلے رنگ کی بجائے نارنجی رنگ کی جرسیاں استعمال کریں گے جسے بھارتی اپوزیشن
جماعتوں نے سیاسی رنگ دیتے ہوئے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔30جون کو ہونے والے ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں بھارتی ٹیم کی نارنجی جرسیاں پہننے پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ملک کے پردھان منتری ( وزیرِاعظم) نریندرمودی کی یہ ایک چال ہے، وہ کرکٹ کو بھی سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں ، ہمارا قومی رنگ نیلا ہے تو نارنجی جرسیاں پہننے کا کیا مقصد ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ مودی کی جانب سے ملک میں تعصب پھیلانے کی ایک سازش ہے، مودی یاد رکھیں کہ بھارتی پرچم ترنگا بھی ایک مسلمان نے تریب دیا تھا۔ اگر قومی ٹیم کی وردی کا رنگ بدلنا ہی ہے تو اسے ترنگا رنگ دے دیں، قومی ٹیم کو صرف نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنانے کے پیچھے مودی کا کیا مقصد ہے ۔ابو عاصم عاضم نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ مودی ملک میں تعصب کی آگ بھڑ کا رہے ہیں اور کھیل کو بھی سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں۔









