Wednesday November 12, 2025

بھارتی ٹیم کس کیخلاف میچ میں ’نارنجی‘ رنگ کی جرسیاں پہنے گی، تصاویر بھی سامنے آ گئیں

ئی دہلی (نیوزڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءمیں بھارتی کرکٹ ٹیم افغانستان اور انگلینڈ کیخلاف میچ کے دوران روایت سے ہٹ کر نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنے نظر آئے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی مارکیٹنگ ٹیم جرسی کے ڈیزائن کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے اور جلد ہی اسے منظرعام پر بھی لے آیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق جرسی کا نارنجی رنگ انڈین فٹ بال ٹیم کی جرسیوں سے متاثر ہو کر منتخب کیا گیا ہے جو غیر ملکی دوروں کے موقع پر

اس رنگ کی جرسیاں ہی پہنتی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ورلڈکپ میں شریک انگلینڈ کے علاوہ تمام ٹیمیں دو مختلف رنگوں کی جرسیوں کا انتخاب کریں گی تاکہ ایک جیسے رنگ کی جرسیاں استعمال کرنے والی ٹیموں کے میچ کے دوران جرسی کا مختلف رنگ استعمال کیا جا سکے۔میزبان انگلینڈ کو مستثنیٰ حاصل ہے جو تمام میچوں میں نیلے رنگ کی جرسی ہی پہنے گی اس لئے بھارت کو میزبان ٹیم کیخلاف میچ میں نارنجی رنگ کی جرسی پہننا ہو گی جبکہ افغانستان کیخلاف میچ میں بھی اسی رنگ کی جرسی کا استعمال کیا جائے گا۔۔