Tuesday January 7, 2025

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کے دنیا بھر میں چرچے۔۔ بین الاقوامی سوشل میڈیا پر بھی حیران کن رد عمل آنا شروع ہو گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی شادی کی خبر ٹویٹر پر ٹاپ ٹر ینڈ بن گئی جبکہ سوشل میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا نے بھی خبر بر یکنگ نیوز کے طور پر چلائی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی شادی کی اطلاع ملتے ہی انکو مبارکباد دینے والے بھی میدان میں

آگئے اور ان کی شادی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹر ینڈ کرتی رہی ہےاور لوگ عمران خان کو مبارکباد دیتے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خاننے تیسری شادی کرلی ، عمران خان کی تیسری دلہن بشر ی بی بی ہیں۔ اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور بشری منیکا کی شادی کی تصاویر جاری کی ، عمران خان کی تیسری شادی کی تقریب لاہور کے علاقے گلبرک ٹاؤن میں واقعہ بشری بی بی کے بھائی کے گھر پر ہوئی نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔نکاح کی تقریب میں عمران خان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ، تقریب میں عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی شریک ہوئے ، زلفی بخاری اور عون چودھری نکاح کے گواہوں میں شامل ہیں۔ نکاح کے بعد عمران خان اسلام آباد آ گئے ہیں جبکہ بشر ی بی بی ابھی اپنے گھر پر ہی ہیں ان کی رخصتی بھی جلد ہو گی ۔ اس سے قبل میڈیا میں خبر آئی تھی کہ عمران خان نے بشری مانیکا سے تیسری شادی کر لی لیکن عمران خان نے اس وقت اس خبر کی تردید کر دی تھی اور کہا تھا کہ میڈیا اس قسم کی خبریں نہ چلائے ۔ دریں ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے بھی خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے بشریً بی بی اور عمران خان کی شادی ہوگئی ہے ۔نکاح کی تقریب بشریٰ بی بی کے بھائی کے گھرہوئی ہے شادی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی شادی کی خبر ٹویٹر پر ٹاپ ٹر ینڈ بن گئی جبکہ سوشل میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا نے بھی خبر بر یکنگ نیوز کے طور پر چلائی ۔