Friday January 3, 2025

عمران خان کا شادی کے بعد پہلا سیاسی دن،پہلی ہی دن بڑااعلان کردیا

پشاورعمران خان کا شادی کے بعد پہلا سیاسی دن،پشاور میں کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین نے اپنی شادی کے بعد آج پہلا سیاسی دن گزارا اور پشاور میں ایک کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس ارباب نیاز میں سٹیڈیم کے اس منصوبے پر 40کروڑ روپے لاگت

آئے گی۔ عمران خان کا کہا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سکول کرکٹ کو فروغ دینا ہے اور خیبر پختونخوامیں سب سے با صلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔ہم ایک کرکٹ ایک کیڈمی بنا رہے ہیں جہاں کھلاڑیوں کو تربیت دی جا ئے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختوخوا میں 100سے زائد کرکٹ گراؤنڈ بنائے گئے ہیں۔ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے مزید گراؤنڈ بنانے ہوں گے۔

FOLLOW US