Thursday January 2, 2025

سیالکوٹ میں باراتیوں نے 5، 5ہزار کے نوٹ لٹانا شروع کر دیے۔۔ لیکن پھر ایک ایسی قیامت ٹوٹ پڑی کہ گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل تباہ ہو گئے

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )شادی بیاہوں پر دولت کی نمود و نمائش آج کل کا معاشرتی وطیرہ بنتا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں بھی خانپور میں ایک بارات کی خبر آئی جس میں دلہے کے ساتھیوں نے سعودی ریال ، ڈالر اور موبائل فونز کی بارش کی ۔ اب ایک واقعہ سیالکوٹ میں پیش آگیا ہے جہاں پر ایک رئیس زادے کی بارات پر 5 ہزار روپے کے نوٹوں کی بارش ہو گئی۔ یہ واقعہ خواجہ صفدر روڈ پر پیش آیا جہاں سے ایک نوجوان علی مراد کی بارات گزر رہی تھی ۔ لڑکے رشتہ داروں نے دلہے کی گاڑی پر سوار ہو کر 5،5ہزار کے نوٹ لٹانا شروع کر دیے۔ جنھیں حاصل کرنے کےلئے

لوگوںمیں بھگڈر مچ گئی اور آتی جاتی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکل تباہ ہو گئے۔ کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم دلہا اپنی گاڑی کو وہاں سے لے کر فوری طور پر روانہ ہو گیا۔

FOLLOW US