Thursday January 2, 2025

پشاور ایک لڑکی دو لڑکوں سے ملاقاتیں کر تی رہی، پھر وہ گل کھلتے رہے کہ زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا گلے ہی پڑ گیا۔۔عبرتناک خبر

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیرحیدر ٹاو ¿ن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بلیک میل کرنے میں ملوث 2 لڑکوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے امیر حیدرٹاو ¿ن اعجاز آباد روڈ کی رہائشی لڑکی نے تھانہ پھندو میں شکایت درج کرائی ہے کہ اسے مبینہ طور پر 2 لڑکے بلیک میل کرکے پیسے

وصول کررہے ہیں اور تصاویر و ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔لڑکی نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ شہاب اور عاشر نامی لڑکوں سے مارچ 2017 میں فیس بک پر دوستی ہوئی اور بعد میں یہ دوستی واٹس ایپ تک بڑھ گئی اور تصاویر و ویڈیوز کا بھی تبادلہ شروع ہوگیاتاہم بعد میں لڑکوں نے میری تصاویر اور ویڈیوز کو عام کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رقم کا مطالبہ کیا اور میں نے اپنے والد کی جمع شدہ رقم میں سے 2 لاکھ روپے چوری کرکے لڑکوں کو دے دیئے۔ لڑکی کے مطابق رقم ملنے کے باوجود لڑکوں نے دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور میرے رشتہ داروں کو بھی دھمکیاں دی جانے لگیں۔دوسری جانب تھانہ پھندو کے ایس ایچ او سردار حسین کے مطابق لڑکی کی شکایت پر فیس بک اور واٹس ایپ پر بلیک میل کرنے کے الزام میں 2 لڑکوں عاشر اور شہاب کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں افراد کو موبائل فون کے ذریعے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم شہاب نے بیان دیا ہے کہ وہ میٹرک کا طالب علم ہے اور 3 ماہ قبل ہی لڑکی سے دوستی ہوئی جو ملاقاتوں تک جا پہنچی اور ایک بار گریژن پارک میں بھی ملاقات ہوئی، شہاب کے مطابق اس نے لڑکی سے بوقت ضرورت بطور قرض ایک لاکھ 15 ہزار روپے لئے جو واپس بھی کردوں گا۔دوسرے ملزم عاشر نے بیان دیا ہے کہ وہ لڑکی کو نہیں جانتا، اس کی دوستی شہاب کے ساتھ تھی، اور یہ دونوں آپس میں موبائل فون پر گفتگو کرتے تھے، بسا اوقات میری موجودگی میں بھی بات ہوتی تھی اور میرا دوست شہاب میرا ذکر بھی کرتا تھا جس کی وجہ سے لڑکی میرے نام سے واقف ہے تاہم میرا پیسوں کے لین دین یا تصاویر و ویڈیوز کے حوالے سے کوئی تعلق نہیں۔

FOLLOW US