لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے فوج کی کمانڈ کے بارے میں بیان دینے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کے لیے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد نے سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک کی درخواست پر
سماعت کی جس میں سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او سول لائن کو فریق بنایا گیا ہے اور خواجہ سعد رفیق کے بیان پر ان کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا.ددرخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کے مطابق خواجہ سعد رفیق کیخلاف فوج کی کمانڈ کے بارے میں بیان دیا جسے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کا بیان قابل دست اندازی جرم ہے اس لیے وفاقی وزیر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی. درخواست میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پولیس حکام نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کر رہی اور ابھی تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ،درخواستگزار نے استدعا کی کہ پولیس کو وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا جائے. درخواست پر مزید کارروائی 28 فروری کو ہوگی