لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم جنہوں نے بہت کم عرصہ میں اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت پوری دنیا کو اپنا گرویدہ بنارکھا ہے۔اب ان کی زندگی کے بارے ایک ایسا راز سامنے آگیا ہے کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔بہت کم لوگوں کو اس بات کا علم ہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ نے پسند کی شادی کی ہے جبکہ
سارہ بھروانہ جب کنیئرڈ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھیں تو اس وقت گلوکار روزانہ کی بنیاد پر سارہ کو ملنے کالج جایا کرتے تھے۔سارہ کی کلاس فیلو نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ عاطف اسلم نے اپنی منگیتر کو 2 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی تحفے کے طور پر دی تھی۔واضح رہے کہ عاطف اسلم نے ناصرف گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوایا بلکہ فلموں میں اداکاری بھی جن میں ان کی قابل ذکر لالی ووڈ فلم ‘بول’ ہے۔