Friday January 3, 2025

فاروق ستار دستبردار ہو گئ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ پاکستان میں اختلافات کے بات فاروق ستار نے بھی آخر کار اہم اعلان کر دیا ۔ سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کو نامزد کرنے کے حق سے دستبرداری ظاہر کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سینیٹ امیدواروں کو نامزد کرنے کے حق سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں رابطہ کمیٹی کو پیشکش کر تاہوں کہ وہ وہ اپنی مرضی کے چار اراکین کے نام دے دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحیل شدہ رابطہ کمیٹی ہمیں اراکین کے نام دے دیں، وہی ہمارے امیدوار ہوں گے، دیگر امیدوار دستبردار ہوجائیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ نام منتخب کرنے میں میری کوئی مرضی

شامل نہیں ہوگی اور نہ ہی میرا ان سے کوئی رابطہ ہوگا۔ فاروق ستار نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے تنظیم بچانے کے لیے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے مشورے کے بعد کیا۔دوسری جانب کنور جمیل نے فاروق ستار کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار آئیں اور آ کر کنوئینرشپ سنبھالیں ،سینیٹ کے 16امیدواروں میں سے 4نام فاروق ستار سے مشاورت کے بعد ہم فائنل کریں گے۔

FOLLOW US