Thursday January 2, 2025

ن لیگ کے لوگ چاہتے ہیں میں ان کی خوش آمد کروں،عارف نظامی

عمران خان پر بہت بار تنقید کی لیکن ان کی طرف سے کبھی گلا نہیں ملان لیگ کے لوگ چاہتے ہیں میں ان کی خوش آمد کروں،عارف نظامی
لاہورعارف نظامی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے لوگ چاہتے ہیں میں ان کی خوش آمد کروں۔ تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق ہمارا پروگرام بہت غور سے دیکھتے ہیں۔لیکن ایک بات بہت ہی عجیب ہے کہ یہ لوگ چاہتے ہیں ہم ٹی وی پر بیٹھ کر ان کی خوش آمد ہی کرتے رہیں۔ لیکن مجھ سے زبردستی کسی کی خوش آمد نہیں ہوتی۔حالانکہ عمرا ن خان خاصی تیز زبان استعمال کرتے ہیں۔اور ہم نے اپنے پروگرام میں کئی بار ان پر نقطہ چینی بھی کرتے ہیں۔لیکن مجھے کبھی ان کی طرف سے کوئی گلہ شکوہ نہیں آیا۔یہ الگ بات ہے کہ ان کا رویہ تھوڑا مختلف نظر آتا ہے تا ہم انہوں نے مجھ سے کبھی کوئی گلہ شکوہ نہیں کیا ۔لیکن ن لیگ چاہتی ہے کہ میں اپنے پروگرام میں ان کی خوش آمد کروں لیکن مجھ سے یہ کام نہیں ہوتا۔ جس پر اینکر نےعارف نظامی سے سوال کیا کہ کیا آپ کو خواجہ سعد رفیق کی طرف سے کوئی گلہ ملا ہے۔جس پرعارف نطامی نے جواب دیا کہ کچھ باتیں آف دا ریکارڈ ہی رہنی چاہئیے۔جو یہ بات ظاہر کرتا ہے کہ سعد رفیق پروگرام میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر واقعی صحافیوں سے ناراض رہتے ہیں۔

FOLLOW US