Friday January 3, 2025

سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا کر پاک فوج کو بد نام کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع

راولپنڈی مسلح افواج کے نام پر جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے نام پر سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنانے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔پاک فوج نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کاروائی کے لئے فہرستیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیں۔پاک فوج نے ایف آئی اے کو 255اکاؤنٹس بھیجے ہیں۔جن میں

45ٹویٹر ،94فیس بک , 101یوٹیوب جب کہ 15انسٹا گرام کے جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔واضح رہے یہ جعلی اکاؤنٹس براہ راست پاکستان آرمی،پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس کا استعمال کر رہی تھے۔جن میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ان اکاؤنٹس کے زریعے جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ سب فوج کا بیانیہ ہے۔

FOLLOW US