الینوائے کے ایک سکول نے اعلان کیا ہے کہ ان کے سکول کے پاس اب دو گینیز بک ورلڈ ریکارز ہیں۔ ان میں سے ایک ریکارڈ تو ایک تعلیمی سال میں زیادہ سے زیادہ جڑواں بچوں اور دوسرا ریکارڈ ایک سال میں زیادہ سے زیادہ دو یا دو سے زیادہ جڑواں بچوں کا ہے۔ نیو ٹریئر ہائی سکول نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے سکول کی ایک کلاس میں 44 جوڑے جڑواں
بچوں کے ہیں جبکہ ایک بچہ ٹرپل ہے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان ریکارڈز کی تصدیق کی ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ الینوائے کے ایک دوسرے ہائی سکول کے پاس تھا، جس میں ایک سال میں ایک کلاس میں 24 جڑواں بچوں کے جوڑے تھے۔