Thursday January 2, 2025

این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن، تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا

لودھراں این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 154 لودھراں میں جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر

سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں ن لیگ کے اقبال شاہ نے فتح حاصل کر لی ہے۔ ن لیگ کے امیدوار اقبال شاہ نے 1 لاکھ 11 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار علی خان ترین نے 84 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے اس نتیجے کو غیر متوقع اور اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 2015 میں جہانگیر ترین نے لودھراں کی یہ نشست ن لیگ سے فتح حاصل کرکے چھین لی تھی۔ تاہم اب ان کے صاحبزادے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

FOLLOW US